Afroz Qadri

ASSALAMULAIKUM

Wel Come to my website

About Me

Afroz Ahmad S/o Mohammad Mazhar

1, Berwick Mews , Constantia Main Road                  Cell: 0027-836979786         

Cape Town, South Africa.             afrozqadri@gmail.com

 

 

Date & Place of Birth:       01 January, 1979, West Mohalla, Chiraiya Kot  Dist, Mau (U.P.) INDIA.    0091-5472335672

Education:

Darul Uloom Qadiriya Chiraiya kote Ist to 5th Grade, 1983-1987

Al-Jamiatul Ajmadia Razvia, Ghosi, Mau 1988-1995

Markaz Al-Saqafa Al-Sunniya Calicut, Kerala, 1996-1998

 Read More

[کچھ میری بابت]

 

    یکم جنوری؍۱۹۷۹ء کی کسیساعت میں علم و اَدب کے حوالے سے مشہور خطہ ’چریاکوٹ‘ میں واردِ جہانِ رنگ وبو ہوا۔ ’محمد اَفروز احمد‘نام رکھا گیا؛ (پھر آگے چل کر یہی نام ’محمد افروز قادری چریاکوٹی‘ کے روپ میں ظاہر ہوا)۔ تعلیم کے اِبتدائی مراحل مقامی مدرسہ’دار العلوم قادریہ‘ میں طے کرنے کے بعد شوقِ تعلیم کشاں کشاں کھینچ کر اہلسنّت کی مرکزی درسگاہ ’جامعہ امجدیہ ‘ گھوسی لایا جہاں دورۂ عا  لمیت مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ پھر جنوبی ہند کیرالا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی ’جامعۃ الثقافۃ‘ سے فضلیت وتخصّص کیا۔ علی گڑھ اور الہ آباد بورڈ کے سارے اِمتحانات دیے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی تحصیل میں چند ایک سال ممبئی اور پٹنہ وغیرہ کے دورے کرنے پڑے۔ اسی بیچ مختلف قراے عظام سے تجویدو قراء ت کے اَسرارورموز بھی سیکھے۔ تدریس کا باضابطہ آغاز بطورِ پرنسپل’جامعۃ الرضا‘ بریلی شریف سے کیا، جہاں حضور تاج الشریعہ علامہ اختررضا خاں ازہری نے ناچیز کو خلافت واِجازت سے مشرف فرمایا، اور قصیدۂ بردہ و دلائل الخیرات شریف سمیت جملہ اورادووظائف کی تحریری اِجازت مرحمت فرمائی۔ پھر ۲۰۰۶ء میں اِسلامک لیڈر شپ کے حوالے سے معروف دانش گاہ ’دلاص یونیورسٹی، کیپ ٹائون‘ کے شعبۂ اِسلامیات میں اُردو لیکچرر مقرر ہوا، اور -الحمدللہ-ہنوز اسی پیغمبرانہ مشغلے سے وابستہ ہوں۔      

    مزید 

 مجھ پر اہل علم کی عنایتیں

[۱]          ڈاکٹرعلامہ محمد عاصم اعظمی -شیخ الحدیث جامعہ شمس العلوم، گھوسی، مئو، یوپی

                مولانا محمد افروز قادری چریاکوٹی‘ صاحب علم و قلم نوجوان عالم و فاضل ہیں جنھوں نے زمانۂ طالب علم ہی سے قرطاس و قلم سنبھال لیا اور پوری لگن و دل سوزی کے ساتھ مختلف موضوعات پر تھوڑی ہی مدت میں بہت سی اہم کتابیں لکھ ڈالیں جو اُن کے کثرتِ مطالعہ، قوتِ اَخذ واِستنباط اور حوصلہ مندی کی واضح علامت ہے۔ اُن کا پاکیزہ تصنیفی و تالیفی ذوق ملت کے جواں سال علما کے لیے واضح اِشاریہ ہے کہ نوجوان نسل جس طرف متوجہ ہوجائے اپنے صالح اور مثبت جذبۂ فکروعمل سے اِنقلاب پیدا کرسکتی ہے۔

مزید